روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام کی جانب سے ام البنین (سلام اللہ علیہا) وویمن ای یونیورسٹی میں شعبہ قرآنی مطالعات کے سربراہ پروفیسرعلي حميد البياتيّ کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ اعزازی تقریب پروفیسرعلي حميد البياتيّ کو فرسٹ انترنیشنل الرضوان قرآن ایوارڈ حاصل کرنے کی خوشی میں منعقد کی گئی تھی۔۔
اس اعزازی تقریب میں روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام سے منسلک سائنٹفک ریسرچ کمپلیکس میں بین الاقوامی امور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر جناب محمد ذوالفقاری نے پروفیسرعلي حميد البياتيّ کو فرسٹ انٹرنیشنل الرضوان قرآن ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
پروفیسرعلي حميد البياتيّ نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ "یہ تقریب الرضوان قرآن عالمی مقابلے میں حاصل کی گئی کامیابیوں کی وجہ سے منعقد کی گئی ہے، اس بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں مختلف اسلامی ممالک اور مسالک سے تعلق رکھنے والے (2412) قرآن اساتذہ نے شرکت کی۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "اس ایوارڈ کے علاوہ، ہمیں ایوارڈ کے پہلے ایڈیشن میں دنیا کے مختلف ممالک کے بہترین 28 اساتذہ کے گروپ میں سے منتخب ہونے کے بعد (المعلِّم القرآنيّ الجدير بالتقدير) کا خطاب بھی ملا ہے۔
یہ قابل ذکر ہے کہ الرضوان قرآن ایوارڈ ایک بین الاقوامی ایوارڈ ہے جو روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام کی طرف سے ہر دو سال بعد قرآن کے بہترین اساتذہ کے اعزاز میں منعقد کیا جاتا ہے۔