دین میں حضرت عباس علیہ السلام کا عقائدی مقام کے موضوع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مجالس کا انعقاد۔

مجالس میں سے ایک مجلس
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکرو ثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے ہر جمعرات کو ایک مجلس کا انعقاد کیا جا رہا ہے کہ جس میں آیت اللہ شیخ محمد سند خطاب کرتے ہیں ان مجالس کا موضوع ہے : دین میں حضرت عباس علیہ السلام کا عقائدی مقام‘‘
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام ہال میں اس موضوع پر ہفتہ وار مجلس ہو رہی ہے کہ جس میں علماء، طلباء اور مومنین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
آیت اللہ محمد سند نے مقام کے اعتبار سے عقائدی دائرے کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے پہلے اور اصلی دائرہ میں چودہ معصومین علیھم السلام ہیں کہ جن پر ایمان رکھنا بلا شک و شبہ واجب ہے اور دوسرے دائرے میں آئمہ کی ذریت اور اولاد ہے کہ جن کے مقام و منزلت پر ایمان رکھنا بھی عقائد کا حصہ ہے اس سلسلہ میں آیت اللہ سند نے بہت سی آیات اور روایات پیش کی ہیں اور حضرت حمزہ، حضرت صفیہ، اور حضرت علی اکبر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے حضرت عباس علیہ السلام کے مقام و مرتبہ کے حوالے سے مدلل گفتگو کی تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: