العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے وفد نے پروفیسر ڈاکٹر ریاض طارق العميدي کی سربراہی میں روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام سے منسلک ریسرچ سنٹر فار اسلامک سائنسز کی میزبانی میں منعقد ہونے والی ایک میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ میں متعد تعلیمی و سائنسی اور تحقیقی اداروں اور مراکز سے وابستہ وفود بھی موجود تھے۔
اس ملاقات میں سنٹر فار ریسرچ ان اسلامک سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر قرا ملكي، امام رضا علیہ السلام یونیورسٹی آف اسلامک سائنسزکے ڈاکٹر امامی، آرگنائزیشن فار کلچرل اینڈ انٹلیکچوئل افیئرز کے سربراہ ڈاکٹر طالبی اور روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام کی لائبریری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن آبادی اور اس کے شعبہ ترجمہ کے سربراہ ڈاکٹر اکبری بھی موجود تھے۔
اس میٹنگ میں موجود علمی اور ثقافتی اداروں کے نمائندوں نے متعلقہ شعبہ جات اور امام رضا علیہ السلام یونیورسٹی آف اسلامک سائنسز کے بارے میں بریفنگ دی. پروفیسر ڈاکٹر ریاض العمدی نے بھی العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی سے متعلق ایک جامع پریزنٹیشن دی اور اپنے ہمراہ آنے والے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔ اور پھر وفد کے ہر رکن نے اپنے متعلقہ شعبے یا مرکز کے بارے میں ایک بریفنگ دی اور متعلقہ مراکز اور اداروں کے اہداف،سرگرمیوں اور حاصل ہونی والی کامیابیوں کے بارے میں پریفنگ دی۔
اس میٹنگ میں شرکت کرنے والے اداروں اور مراکز نے علمی اور ثقافتی سطحوں پر مشترکہ تعاون کے فروغ کے لیے مزید میٹنگز کے انعقاد پر اتفاق رائے کیا۔
قابل ذکر ہے کہ العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن 7/24، 2019 کو وزارتی العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی رجسٹریشن نمبر BT 2-7199 کے مطابق وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے ساتھ باضابطہ طور پر رجسٹرڈ ایک انجمن ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ ہے۔