امام جواد علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر اپنی نیابت میں زیارت پڑھوانے کے لیے نام لکھیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیٹ ورکس ڈویژن نے امام جواد علیہ السلام کے یوم شہادت پر مومنین کی نیابت میں زیارت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لہذا جو مومنین بھی امام جواد علیہ السلام کی ضریح مبارک کے پاس اپنی نیابت میں یا اپنے عزیز و اقارب کی نیابت میں زیارت پڑھوانا چاہتے ہیں وہ درج ذیل لنک کے ذریعے نام درج کر دیں:

https://alkafeel.net/zyara/?lang=ur

جن مومنین کا نام درج ہو گا ان کی نیابت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کاظمین مقدسہ میں امام جواد اور إمام موسى بن جعفر(عليهما السلام) کی ضریح مبارک کے پاس مراسم زیارت ادا کریں گے کہ جس میں زیارت پڑھنا، نماز زیارت ادا کرنا اور دعا مانگنا شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: