روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) میں کربلائی عزاء

اہل کربلا اور ان کے عزائی مواکب نے آج بروز منگل رات کو امام محمد تقی‏(ع) کی شہادت کا پرسہ ییش کرنے کے لیے کاظمیہ میں ماتمی جلوس برآمد کیا اور روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) میں مجلس عزاء اور ماتم داری برپا کی۔

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعائر و حسینی مواکب کے سیکشن کے تعاون سے کاظمیہ میں برپا کردہ اس کربلائی عزاء میں کربلا کی ماتمی و حسینی انجمنوں اور مذکورہ سیکشن کے اہلکاروں نے شرکت کی کہ جن کی سربراہی مذکورہ بالا سیکشن کے سربراہ سید عقیل یاسری نے کی۔

واضح رہے کہ آئمہ اہل بیت(ع) میں سے نویں امام حضرت محمد بن علی علیہ السلام ہیں۔ آپ کا نام ’’محمد‘‘ ہے اور مشہور لقب ’’تقی‘‘ اور ’’جواد‘‘ ہے اسی وجہ سے آپ کو امام محمد تقی یا امام محمد جواد کہا جاتا ہے۔ آپ کی کنیت ابو جعفر ہے۔

آپ کی ولادت با سعادت سن195 ہجری میں ہوئی اور آپ نے ماہ ذیقعدہ کے آخری دن سن220 ہجری میں 25سال کی عمر میں جام شہادت نوش کیا۔ آپ نے اپنے والد کے ساتھ 7سال زندگی گزاری اور اپنے والد کی شہادت کے بعد 18سال زندہ رہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: