قرآن مرکز بابل برانچ کی جانب سے دو خصوصی قرآن کورسز سے فارغ التحصیل طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکز بابل برانچ کی جانب سے دو خصوصی قرآن کورسز سے فارغ التحصیل طلباء کے اعزاز میں اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کورس قرآن کریم کی تلاوت کو تجوید کے اصولوں کے مطابق سیکھنےاور حفظ کرنے کے لئے مرتب کئے گئے تھے۔

بابل کے العمید ایجوکیشنل سکولز کی میزبانی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں قرآن مرکز کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصروی اور علمی شخصیات کے ساتھ ساتھ فارغ التحصیل طلباء اور ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

تقریب کا آغاز قرآن پاک کی بابرکت تلاوت سے ہوا، اس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر حیدر الشلاح نے ان کورسز کے نصاب کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا اور قرآن مجید کی فضیلت و عظمت بارے میں بات کی۔ انھوں نے معاشرے میں قرآنی ثقافت کے فروغ کے روضہ مبارک کے علاقائی قرآن مراکز کے منصوبوں اور سرگرمیوں کے بارے میں بھی حاضرین کو آگاہ کیا۔۔

قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکز بابل برانچ گورنریٹ میں جاری قرآنی منصوبوں اور کورسز کے علاوہ بہت سی قرآنی سرگرمیاں اور تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: