الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو کی جانب سے (ہر گھر میں ایک بچانے والا) کے عنوان سے فرسٹ ایڈ کورس کا انعقاد جاری

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ برائے ترقی و پائیدار ترقی سے وابستہ الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک سٹاف کے لئے (ہر گھر میں ایک بچانے والا) کے عنوان سے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے تربیتی کورسز کا انعقاد جاری ہے۔

اس کورس کے ٹرینر کیپٹن علاء جبار عطیہ نے کہا، "یہ کورسزروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ان ملازمین کے لیے وقف ہیں، جن کا زائرین سے براہ راست رابطہ اور تعلق ہے، اہم اورمعیاری کورسز ہیں"۔

انہوں نے مزید کہا کہ " کورس کا مقصد ابتدائی طبی امداد کے شعبے میں ایسی موثر فورس تیار کرنا ہے جو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے قابل ہو اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران امدادی خدمات فراہم کر سکے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں درست اور فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے جانی نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے۔ "
انہوں نے وضاحت کی کہ، "اس کورس کے میں شامل اہم موضوعات بالغوں ، بچوں اور نوزائیدہ بچوں کےلئے کارڈیوپلمونری ریسیسیٹیشن (CPR) ، گھٹن ، اور متعدی بیماریوں کی روک تھام تھے۔"
انہوں نے کہا کہ اس کورس میں روضہ مبارک سے وابستہ 10 ملازمین شرکت کر رہے ہیں اور یہ کورس روضہ مبارک کے شيخ الكليني سروس کمپلیکس میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ کورس کا دورانیہ دو دن ہے اور ہر دن پانچ گھنٹے کے تربیتی سیشنز پر مشتمل ہے۔

اس کورس کے پروگرام کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا: تعلیمی سیشنز اور عملی تربیتی سیشنز۔ اس کے علاوہ کورس کے اختتام پر ایک تحریری امتحان بھی لیا گیا"۔

قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ترقی اور پائیدار ترقی کا شعبہ ورکشاپس اور سائنسی کورسز کا انعقاد جاری رکھے ہوئے ہے جس کا مقصد حرمین شریفین سے وابستہ افراد کی مختلف شعبوں اور مہارتوں میں صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: