عراق میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 10جولائی کو ہو گی (دفتر آیت اللہ سیستانی)

نجف اشرف میں موجود اعلی دینی قیادت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا کل بروز جمعرات ذیقعد کی 30 تاریخ ہے اور بروز جمعہ (1جولائی ، 2022) کو ذی الحجہ 1443ھجری کی پہلی تاریخ ہو گی۔

اس اعلان کی بناء پر عید الاضحیٰ بروز اتوار 10جولائی 2022ء کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: