روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیٹ ورکس ڈویژن نے بتایا ہے کہ امام محمد تقی (علیہ السلام) کے یوم شہادت کاظمیہ میں ان ضریح مبارک کے پاس (43,306) مومنین کی نیابت میں مراسم زیارت ادا کیے گئے اور پرسہ پیش کیا گیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سادۃ الخدم نے امام محمد تقی (علیہ السلام) کے یوم شہادت کے موقع پر روضہ مبارک کی رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے صفحہ ’’نیابت میں زیارت‘‘ میں نام درج کرنے والے مومنین کی نیابت میں روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) میں حاضری دی اور مراسیم زیارت ادا کیے۔
واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ویب سائٹ میں ’’نیابت میں زیارت‘‘ کا صفحہ خاص طور پر ان مومنین اور محبانِ اہل بیت کے لیے بنایا ہے کہ جو کسی بھی وجہ سے کربلا آ کر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت نہیں کر سکتے اس صفحہ میں اپنا نام اور مطلوبہ معلومات درج کرنے والے ہر شخص کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام روضہ مبارک میں نیابت میں زیارت اور نماز پڑھتے ہیں۔ پورا سال ''نیابت میں زیارت '' کے صفحہ کے ذریعے لاکھوں مومنین دنیا کے ہر کونے میں بیٹھ کر اپنی طرف سے امام حسین علیہ السلام، حضرت عباس علیہ السلام اور دوسرے معصومین علیہم السلام کی زیارت پڑھواتے ہیں۔
اگر آپ بھی اپنی نیابت میں یا اپنے کسی عزیز کی نیابت میں زیارت اور دو رکعت نماز پڑھوانا چاہتے ہیں تو اس لنک کو استعمال کریں:
نیابت میں زیارت
https://alkafeel.net/zyara/lang-ur