الکفیل یونیورسٹی میں حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پرمجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ تربیت واعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے حضرت امام تقی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ اس مجلس عزاء کا انعقاد کالج آف ٹیکنیکل انجینئرنگ کے مرکزی ہال میں کیا گیا تھا جس میں یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس الدہان ، پروفیسرز، سٹاف اور طلباء کے ایک گروپ نے شرکت کی۔۔
مجلس کا آغاز قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کے سربراہ سيّد مهند الميالي نے تلاوت کلام پاک سے کیا اس کے بعد شيخ جعفر الوائلي نے مجلس سےخطاب کرتے ہوئے امام جواد علیہ السلام کی سیرت طیبہ کے متعدد پہلووں پر روشنی ڈالی۔ شيخ جعفر الوائلي نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ علیہ السلام نے اپنے وقت کے ظالم و جابر حکمرانوں کے مذموم مقاصد اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے دین کی حفاظت کی اور مصائب بحرانوں میں گھرے رہنے کے باوجود رشد و ہدایت کا سلسلہ جاری رکھا اور بقائے دین کی خاطر مصائب و مشکلات کو برداشت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
شيخ جعفر الوائلي نے امام علیہ السلام کی المناک شہادت کے واقعہ کو بھی بیان کیا۔
انھوں نے اپنے خطاب میں وعظ و نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ آئمہ علیہم السلام کی زندگی کا ہر قدم ہمارے لیے مشعل راہ ہے ان کی زندگی کا ہر پہلو صحیفہ رشد و ہدایت ہے۔
واضح رہے کہ الکفیل یونیورسٹی اہل بیت علیہم السلام کی تمام مناسبات بشمول جشن ولادت اور ایام شہادت کے احیاء کے لئے تیار کردہ شیڈول کے مطابق محققین ، مبلغین اور مفکرین کی میزبانی کرتے ہوئے پروگرامز اور عزائی تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: