روضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام میں زواج النورَيْن علي وفاطمة(عليهما السلام) کی سالگرہ کی پر مسرت مناسبت سے ایک جشن کا انعقاد

کل بروز جمعہ شام کو روضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں زواج النورَيْن علي وفاطمة(عليهما السلام) کی سالگرہ کی پر مسرت مناسبت سے ایک جشن کا انعقاد کیا گیا۔

جشن کا اہتمام روضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام العباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے اس مبارک دن کو منانے کے ساتھ ساتھ سکواڈ کے یوم تاسیس اور روضہ مبارک حضرت زینب(ع) کے لیے بنائی گئی نئی ضریح مبارک کی منتقلی کے موقع پر کیا گیا تھا۔ جشن میں العباس فائٹنگ سکواڈ کے نوجوانوں ، اعلی دینی و سماجی شخصیات، روضہ مبارک کے خدام اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد شيخ زمان الحسناوي نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاضرین اور تمام امت مسلمہ کو اس پر مسرت دن کی مبارکباد پیش کی۔
انھوں نے کہا کہ زواج النورَيْن صرف ایک شادی ہی نہیں ہے بلکہ یہ آسمان سے اس قوم پر نازل ہونے والی الہی نعمتوں اور رحمتوں میں سے ایک ہے اور خدا تعالیٰ نے اس مبارک شادی کے ذریعے اپنے حبیب اور نبی اکرم حضرت محمد مصطفى(صلّى الله عليه وآله) کو پاک و پاکیزہ اولاد سے نوازا۔

اس لیکچر کے بعد ملک کے نامور رادود علي الساعدي نے اس یوم سعید کی مناسبت سے منظوم نذرانہ عقیدت و محبت پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: