الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے (من هنا نبدأ) کے عنوان سے ایک مذہبی، تعلیمی، رہنمائی اور آگاہی کورس کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین نے کربلا گورنریٹ کی 200 طالبات کے لیے (من هنا نبدأ) کے عنوان سے ایک مذہبی، تعلیمی، رہنمائی اور آگاہی کورس کا آغاز کیا ہے۔
الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی انچارج محترمہ بشری کنانی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "یہ کورس روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے جنرل سیکریٹریٹ کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے تاکہ موسم گرما کی تعطیلات میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے انھیں مزید ثمر آور بنایا جا سکے۔ اس کورس کا نصاب اور سرگرمیاں لڑکیوں کی عمر کے مطابق مرتب کی گئی ہیں اور ان کے علمی و ثقافتی ذخیرے کو بڑھانے میں معاون ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اس کورس میں شامل لڑکیوں کی عمریں (12 اور 25) سال کے درمیان ہیں۔ شرکاء کو ان کی عمروں کے مطابق مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور یہ کورس ایک ماہ تک جاری رہے گا، جس میں مختلف قسم کی ثقافتی، خاندانی اور روحانی سرگرمیاں، زیارت مقدسہ، سائنسی و فکری ورکشاپس اور نظریاتی، مذہبی اور اخلاقی لیکچرز، مقابلے اور کھیلوں کے پروگرام، قرآنی سیشن، ایک ڈائیلاگ سیشن اور فنی سرگرمیاں شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ "یہ کورس العمید ایجوکیشنل گروپ کے القمر اسکول میں روضہ مبارک کے شعبہ تربیت اور اعلیٰ تعلیم زیر نگرانی منعقد کیا جا رہا ہے اور اس کورس کے شرکاء کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بلا معاوضہ پک اینڈ ڈراپ کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: