سمر اسکاؤٹ پروگرام کے پہلے ورژن کی سرگرمیوں میں وسعت اور کربلا گورنریٹ کے دور دراز علاقوں کے طلباء پروگرام میں شامل

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے یوتھ اینڈ چلڈرن ڈویژن سے وابستہ الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نے پرائمری اور مڈل سکولوں کے کے طلباء کے لئے سمر اسکاؤٹ پروگرام کے پہلے ورژن کی سرگرمیوں کو مزید وسیع کرتے ہوئے کربلا گورنریٹ کے کئی دور دراز علاقوں کے سکولوں کو اس پروگرام میں شریک کیا ہے۔

الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے علی عبد زید نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا"سمر اسکاؤٹ پروگرام موسم گرما کی تعطیلات کی آمد کے ساتھ شروع کیا گیا تھا تاکہ گرمیوں کی تعطیلات کو سکول کے طلاب کے لیے ثمر آور بنایا جا سکے اور دینی، اخلاقی، ثقافتی، علمی اور تفریحی پروگرامز کے انعقاد کے ذریعے انھیں مختلف امور کی تربیت دی جا سکے۔ اس پروگراسم کو وسعت دیتے ہوئے اس کا ایک حصہ دور دراز کے علاقوں کے طلباء کے لیے مختص کیا گیا ہے تاکہ دوردراز علاقوں میں رہنے والے طلباء بھی اپنے فارغ اوقات میں اس پروگرام سے استفادہ کر سکیں۔" ۔

انھوں نے کہا: "ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں طلباء کو دینی، اخلاقی، ثقافتی، علمی اور سائنسی موضوعات پر مشتمل لیکچرز دئیے جائیں گے اور اس کے علاوہ کھیلوں اور ورزش کے ذریعے ان کی جسمانی تربیت بھی کی جائے گی۔

اس پروگرام میں ایک خاص بات بچوں کے آئی کیو لیول کو بڑھانے کی مشقیں ہیں کہ جن کی بدولت طلاب نا صرف اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں آگے بڑھتے ہیں بلکہ ان میں خود اعتمادی اور قائدانہ صلاحیتیں بھی جنم لیتی ہیں۔

اس پروگرام کے شرکاء اور ان کے اہل خانہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس پروگرام کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بچوں کو موسم گرما کی تعطیلات کا صحیح اور بامقصد استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا۔
یہ بات قابل غور ہے کہ اس پروگرام کے لیے (800) طلباء نے رجسٹریشن کروائی ہے جنھیں عمر اور مختلف کیٹگریز کی بنیاد پر (25) سکاؤٹ ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: