روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے وفد کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکریٹری جنرل سید۔ مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین کو آج ہفتہ کی سہ پہر روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کا علم الغدیر جس پر (مَنْ كنتُ مَولاهُ فعليٌّ مَولاه) تحریر ہے، عطا کیا گیا۔ روضہ مبارک امام علی علیہ السلام سے آنے والے اس وفد کی نمائندگی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر سلیم الجصّاني کر رہے تھے۔
وفد نے روضہ مبارک العباس کے سیکرٹری جنرل کو روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کی جانب سے عراق کے مقامات مقدسہ کے جنرل سیکریٹریز کے لئے منعقد کئے جانے والےاجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی، اس اجلاس میں زائرین کی فراہم کی جانے والی خدمات اور باہمی روابط کے فروغ اور استحکام کے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ اجلاس ماہ ذی الحجہ کی 12 تاریخ کو روضہ مبارک امام علی علیہ السلام میں منعقد کیا جائے گا۔