مرکز تراث حلہ کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے تین مختلف نمائشیں۔

نمائش کا منظر
بروز جمعہ 21 فروری 2014ء کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے قائم کردہ ’’مرکز تراث‘‘ کی افتتاحی تقریب کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن نے تین نمائشوں کا انعقاد کیا کہ جن میں سے پہلی کتابوں کی نمائش، دوسری حلہ کے نوادرات کی نمائش اور تیسری تصویروں کی نمائش تھی۔
کتابوں کی نمائش میں حلہ سے تعلق رکھنے والے مؤلفین، محققین اور علماء کی کتابوں کو رکھا گیا اور اس کے ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے شائع ہونے والی کتابوں وغیرہ کے بھی سٹال لگائے گئے۔
نوادرات کی نمائش میں ان تاریخی نوادرات اور قدیم اشیاء کو رکھا گیا جو اب تک ’’مرکز تراث حلہ‘‘ کو مل پائی ہیں۔
اور تصویروں کی نمائش میں حلہ اور بابل کے آثارِ قدیمہ، مشہور مقامات، تاریخی جگہوں اور حلہ کی معروف تاریخی شخصیات کی تصویریں رکھی گئی ہیں۔
اس نمائش کو دیکھنے کے لئے سارا دن لوگوں کو رش رہا اور ہر شخص نے اس نمائش کو کافی سراہا اور اس مرکز کے قیام اور نمائش کے انعقاد پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: