امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام حفظ و تلاوت قرآن مقابلہ کی افتتاحی تقریب

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکز بابل برانچ کی جانب سے آج صبح بروز ہفتہ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام حفظ و تلاوت قرآن مقابلہ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ اس مقابلے میں عراق کے (15) گورنریٹس کے قاریان شرکت کرتے ہوئے عراقی اور مصری انداز میں تلاوت کریں گے۔

امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام حفظ و تلاوت قرآن مقابلہ کی افتتاحی تقریب بابل کے شہر حلّہ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز مقامات مقدسہ کربلا کے قاری فلاح زليف عطية نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اس کے بعد شہداء وطن کے لئے سورہ فاتحہ پڑھی گئی۔ جس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کے پروفیسر ڈاکٹر مشتاق العلی نے اس مقابلے کے شرکاء اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک اہم ترین الٰہی راستوں میں سے ایک ہے ان راستوں سے گزرنے والا ایسی ابدی تجارت میں داخل ہو جائے گا جو ناکام نہیں ہوگی۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "قرآن کی تلاوت سطحی نہیں ہونی چاہیے، بلکہ ہمیں اس میں غور و فکر کرنا اور کتاب کے اخلاق و اقوال پر عمل پیرا ہونا چاہیے، حدیث نبوی ہے کہ وہ لوگ جو غور و فکر کے ساتھ کتاب کی تلاوت کرتے ہیں کہ وہ قرآن کے علمبردار ہیں۔

اس کے بعد قرآن مرکز بابل برانچ کے سربراہ سيّد منتظر المشايخي نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقابلے کے قواعد و ضوابط اور تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس قابلے کے انعقاد پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے لامحدود تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ یہ مقابلہ دو دن جاری رہے گا۔

اس کے بعد مقابلے کے آغاز کا اعلان کیا گیا، جس کے پہلے دن تمام شریک ٹیموں کے درمیان بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملا۔۔

اس مقابلے کی جیوری میں شامل ہیں، ڈاکٹر تور عامر ذنون الحمد، حافظ قاسم حامی، حرمین شریفین کے قاری سید حسنین الحلو، پروفیسر یحییٰ الصحاف، پروفیسر حيدر الكاظمي اور پروفیسر حیدر صالح۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: