قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کے حفظ یونٹ کی جانب سے حفظ قرآن کے طلباء کے والدین کے لیے دوسرے مشاورتی فورم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کے حفظ یونٹ کی جانب سے حفظ قرآن کے طلباء کے والدین کے لیے دوسرے مشاورتی فورم کا انعقاد کیا گیا۔

قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کے ڈائریکٹر جناب محناد المیالی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "اس فورم میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن کے علاوہ حفظ یونٹ کے سٹاف، اساتذہ اور طلباء کے والدین نے شرکت کی۔ اس فورم کے انعقاد کا مقصد حفظ کرنے والے طلباء کے والدین اور یونٹ اور اساتذہ کے درمیان رابطے کو بڑھانا ہے تاکہ حفظ قرآن منصوبے کے اہداف کو حاصل کیا جا سکے اور طلباء کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر العلی نے نے بھی اس فورم سے خطاب کیا اور انہوں نے اس بابرکت فورم میں والدین کی موجودگی اور شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور ایک باشعور قرآنی نسل کی تعمیر کے لیے ان کی بابرکت کوشش پر شکریہ ادا کیا۔ انھوں نےاپنے خطاب میں والدین کو بچوں پر انٹرنیٹ اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے اثرات وخطرات سے بھی خبردار کیا۔ اورانھیں اس سے محفوظ رکھنے کے لئے قرآن پاک تعلیمات اور اس کے اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔"

فورم میں طلباء کے والدین کی طرف سے بھر پور شرکت دیکھی گئی، اور انہوں اس فورم میں کئی اہم سوالات کے علاوہ اپنے مشاہدات اور آراء بھی پیش کیں، جن کے جوابات اس فورم کے منتظمین نے دیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: