القمرکلچرل فورم کی جانب سے میسان گورنریٹ میں ایک متنوع فکری اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ القمرکلچرل فورم کی جانب سے میسان گورنریٹ میں عراقی یوتھ کلچرل پروجیکٹ کے تعاون سے ایک متنوع فکری اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام علمی و ثقافتی لیکچرز، ورکشاپس، اور اوپن یوتھ ڈائیلاگ سیشنز پر مشتمل تھا۔

اس پروگرام کی سرگرمیاں میسان گورنریٹ کے متعدد شہرون اور علاقوں میں منعقد کی گئیں جو درج ذیل تھیں۔

پہلی سرگرمی: (التشييد الأمثل للمجتمع الشبابيّ في خطاب المرجعيّة الدينيّة العُليا) فکری اور ثقافتی سمپوزیم کا انعقاد جو مرکز کے ڈائریکٹر شیخ حارث الداحی نےالمشرّح شہر کی مرکزی میں پیش کیا۔ اس سمپوزیم میں سو سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔

دوسری سرگرمی: المشرّح ہی کے حسينيّةُ سيّد الشهداء(عليه السلام) میں ایک لیکچر اور ایک فکری مباحثے کا انعقاد۔ اس مباحثے میں اعلی دینی قیادت کے علاقائی نمائندے شيخ أحمد الجويبراوي سمیت ممتاز علمی، فکریاور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور نوجوانوں سے متعلق متعدد سماجی و ثقافتی ایشوز پر بات کی۔

تیسری سرگرمی: (امام جواد علیہ السلام کے بلند انسانی مقاصد) کے عنوان سے الكميت میں ایک لیکچر کا انعقاد۔ یہ لیکچرممتاز علمی شخصیت شيخ قصي الكميتي نے دیا جس میں نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چوتھی سرگرمی: اس پروگرام کا اختتام المجر الکبیر کے علاقے میں ایک فکری لیکچر کے انعقاد سے ہوا۔ یہ لیکچر (الإمام الجواد عليه السلام وبناء الجماعة الصالحة) کے عنوان سے خيمة عزاء الزهراء(عليها السلام) میں منعقد کیا گیا تھا جس میں مختلف مکاتب فکر کی ممتاز شخصیات کے علاوہ اعلی سماجی اور علمی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس پروگرام کو حاضرین، علماء، اہل میسان اور اعلی دینی و سماجی شخصیات نے بے حد سراہا اور انہوں نےروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس پروگرام کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد اور نوجوانوں کی میزبانی ان میں شعور اجاگر کرنے کی سنجیدہ کوشش ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: