قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے قرآن کورس میں شعبةُ الخطابة الحسينيّة کے مبلغین کے علاوہ کئی مدارس کے پروفیسرز اور ماہرین تعلیم کی شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے قرآن کورس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبةُ الخطابة الحسينيّة کے مبلغین کے علاوہ کئی مدارس کے پروفیسرز اور ماہرین تعلیم شرکت کر رہے ہیں۔

قرآن مرکز نجف اشرف برانچ میں قرآنی مدرسہ کے امور کے یونٹ کے سربراہ شيخ مهدي البياتيّ نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ اس کورس کا مقصد شرکاء کو علوم القرآن، تجوید القرآن کے ساتھ ساتھ تدریس قرآن اور تحقیق کے شعبوں میں تربیت اور مہارت فراہم کرنا ہے تاکہ مختلف قرآنی موضوعات کو آسان طریقے سے دوسروں تک پہنچایا جا سکے کہ جسے ہر کوئی سمجھ سکے۔"

انھوں نے کہا، "یہ کورس ممتاز قرآنی ماہرین جن میں تحیق القرآن کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر محمد زوین ، تدریس القرآن کے ماہر پروفیسر ڈاکٹرنعمة الاسدی اور تفسیرالقرآن کے ماہر پروفیسر شیخ باسم العابدي شامل ہیں، کے زیر نگرانی منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پروفیسر شیخ کریم مسیر علوم القرآن اور پروفیسر احمد سالم تلاوت اور ڈرائنگ کے مضامین میں مہارت رکھتے ہیں، بھی اس کورس میں اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہم نے اس کورس کے شرکاء کی علمی و فکری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے حوزہ علمیہ نجف اشرف کی ممتاز علمی و فکری شخصیات کی میزبانی کا اعزاز حاصل کیا ہے جن میں حجۃ الاسلام سید عزالدین الحکیم، محترم شیخ غزوان الخزاعی، اور الخطیب الحسینی، سید جعفر المعراج شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: