بصرہ یونیورسٹی کے طلاب کی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لئے آمد...........

امام حسین (ع) کے عجائب گھر میں طلاب کا اجتماع
بروز جمعہ 21 فروری 2014 کو بصرہ یونیورسٹی کے میڈیکل کالج کے طلاب نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا کہ جن کا استقبال یونیورسٹی تعلقات تعلقات کے شعبہ کے ارکان نے کیا۔
میڈیکل کالج کے طلاب کو حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لئے کربلا لانے اور ان کی ضیافت کے انتظامات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعلقات عامہ کے یونیورسٹی تعلقات کے شعبہ نے کئے تھے کہ جو نوجوانوں کی دینی تربیت کے لئے جاری پروگرام فتیۃ الکفیل الوطنی کا ایک حصہ ہے۔
ان طلاب نے دونوں حرموں کی زیارت کے علاوہ وہاں موجود عجائب گھروں اور دوسرے مقدس مقامات کی بھی زیارت کی اور قاری سید حسنین حلو کی صدارت میں ایک محفل قرآن بھی خاص طور پر ان طلاب کے لئے منعقد کی گئی کہ جس میں قرآن کی تلاوت کے علاوہ فقہی اور عقائدی دروس بھی دئیے گئے کہ جن میں جدید شرعی مسائل کو بیان کیا گیا اور طلاب کے دینی سوالات کا جواب دئیے گئے۔
طلاب نے زیارت کے اختتام پر دونوں حرموں کے ادارے اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے فتیۃ الکفیل الوطنی کے نام سے جاری پروگرام کو سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی کے طلاب کے لئے بہت مفید قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: