حضرت اماممحمد باقر (ع) کی شھادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں حزن وملال کے مظاہر

7ذی الحج 114ہجری کو حاکم وقت نے حضرت امام محمد باقر(ع) کو زہر دے کر شہید کیا۔ ان المناک یادوں سے وابستہ دن کی آمد پہ پورے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں سوگ کے مظاہر واضح ہیں اور ہر طرف سیاہ چادریں اور سیاہ عَلَم آویزاں ہیں۔ پانچویں امامؑ کے یوم شھادت پر پورے روضہ مبارک میں روشنیوں کا رنگ سرخ کر دیا گیا ہے اور باب القبلہ اور باب امام حسین(ع) پربڑے بڑے تعزیتی بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے حضرت امام محمد باقر(علیہ السلام) کی المناک شھادت کے احیاء کے لیے متعدد عزائی پروگراموں کو ترتیب دیئے ہیں جن میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں صبح و شام مجالس عزاء کا انعقاد، دونوں مقدس روضوں کی جانب سے ماتمی جلوس کی برآمدگی اور دیگر مراسم عزاداری شامل ہیں۔
حضرت امام باقر علیہ السلام کی شہادت7ذی الحجہ 114 ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوئی۔ آپ(ع) نے اپنی زندگی کے چار سال امام حسین علیہ السلام کےساتھ اور39سال اپنے بابا کے ساتھ گزارے اور اپنے بابا کی شہادت کے بعد18سال تک زندہ رہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: