امام محمد باقر (ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کیلئے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) میں ماتمی جلوسوں کی آمد.....

7ذی الحج 114ہجری کو حاکم وقت نے حضرت امام محمد باقر(ع) کو زہر دے کر شہید کیا۔ ہر سال کی طرح امسال بھی امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے صبح سویرے ماتمی جلوسوں اور عزاداروں کی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں آمد شروع ہو گئی تھی جس کا سلسلہ جاری ہے اور عزادار امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کو نویں امام کی شہادت کا پرسہ پیش کر رہے ہیں۔
اس المناک شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے آنے والے جلوس عزاء شارع قبلہ سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں داخل ہوتے ہیں اور وہاں عزاداری اورپرسہ پیش کرنے کے بعد مابین الحرمین سے ہوتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام کو امام محمد باقرعلیہ السلام کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں داخل ہو جاتے ہیں اور وہاں ماتم داری کے بعد اکثر جلوس وہیں اختتام پذیر ہو جاتے ہیں۔
دوسری طرف ، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب عزائی جلوسوں کا استقبال کرنے اور بھیڑ سے بچنے کے لئے خصوصی انتظامات اور تیاریاں کی گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں ماتم داری اور مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے کہ جس میں ہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: