امام باقر(ع) کے یوم شہادت مركز الصدّيقة الطاهرة میں عزاداری

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں شعبہ خطابت حسینی برائے خواتین کے تعاون سے مركز الصدّيقة الطاهرة (عليها السلام) نے امام محمد باقر (علیہ السلام) کے یوم شہادت مذکورہ مرکز کے ہال میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا کہ جس میں زائرات اور خواتین عزاداروں نے شرکت کی۔

مذکورہ بالا شعبہ کی نائب انچارج محترمہ تغرید تمیمی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سالانہ مجلس عزاء ہمارے ان پروگراموں کا حصہ ہے کہ جو امام جعفر صادق (علیہ السلام) کے فرمان: ((أحيوا أمرنا.. رحم اللهُ مَنْ أحيا أمرنا)) پر عمل کرتے ہوئے ہمارے شعبہ کی طرف سے آئمہ اطہار (علیھم السلام) سے وابستہ مناسبات کے احیاء کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں۔

امام باقر (علیہ السلام) کے یوم شہادت کو منانے کے لیے منعقد ہونے والی اس مجلس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس مجلس عزاء کی ابتدا تلاوت قرآن مجید سے ہوئی جس کے بعد مقررہ نے امام باقر علیہ السلام کے فضائل و مصائب بیان کئے۔

مجلس کے اختتام پر امام زمانہ کے ظہور کے لئے دعا کی گئی اور امام زمانہ کو ان کے جد امجد کی شہادت کا پرسہ پیش کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: