آج بروز جمعرات روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے تشریفات ہال میں رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پانچویں جانشین امام محمد باقر (علیہ السلام) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد ہوا کہ جس میں روضہ مبارک کے خدام کی اور زائرین نے شرکت کی۔
مجلس عزاء کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد شیخ علي الدريعي نے تاریخی روایات کی روشنی میں امام محمد باقر (علیہ السلام) کی سیرت طیبہ کو بیان کیا اور اسلام کی حفاظت اور علوم آل محمد(ص) کو پھیلانے میں امام محمد باقر (علیہ السلام) کے کردار کو اجاگر کیا۔
واضح رہے کہ حضرت امام باقر (علیہ السلام) کی شہادت7ذی الحجہ 114 ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوئی۔ آپ(ع) نے اپنی زندگی کے چار سال امام حسین علیہ السلام کےساتھ اور39سال اپنے بابا کے ساتھ گزارے اور اپنے بابا کی شہادت کے بعد18سال تک زندہ رہے۔