حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی المناک شہادت پر اھل بیت اطہار علیھم السلام کو پُرسہ پیش کرنے کے لئے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے خدام نے آج ایک ماتمی جلوس برآمد کیا کہ جو مابین الحرمین سے ہوتا ہوا حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں پہنچا اور وہیں اختتام پذیر ہوا۔
اس المناک سانحہ کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مجالس عزاء کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں خدام اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کو امام محمد باقر علیہ السلام کی المناک شھادت کا پرسہ پیش کیا۔
یہ بات واضح رہے کہ حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام رسول خدا(ص) کے پانچویں جانشین تھے انہوں نے اپنے والدِ گرامی سے میراث امامت کو حاصل کیا۔
حضرت امام باقر علیہ السلام کی شہادت7ذی الحجہ 114 ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوئی۔ آپ(ع) نے اپنی زندگی کے چار سال امام حسین علیہ السلام کےساتھ اور39سال اپنے بابا کے ساتھ گزارے اور اپنے بابا کی شہادت کے بعد18سال تک زندہ رہے۔