روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے یوم عرفہ اورعید الاضحی کے دن زائرین کے استقبال کے لیے بھرپور تیاریاں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے یوم عرفہ اور عید الاضحی کے دن زائرین کے استقبال کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے اور زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی اور ان کی کی صحت و حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع اور مربوط سکیورٹی، سروس اور میڈیکل پلان مرفب کیا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر عباس موسیٰ احمد نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں کے وقفے کے بعد اس سال یوم عرفہ اور عید الاضحی کی زیارت کے لئے زائرین کی بہت بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے جس کے پیش نظر ہم نے یوم عرفہ اور عید الاضحی کے لئے تیاریاں کافی عرصہ پہلے ہی شروع کر دی تھیں۔ "

انہوں نے مزید کہا: ""اس سلسلے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام شعبے خصوصا جن کا زائرین سے براہ راست تعلق اور واسطہ ہے نے اپنے شعبہ جاتی امور کے لحاظ سے حتمی پلان ترتیب دے دیا تھا اور اس پلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکٹریٹ کی جانب سے منظوری لی گئی تھی۔

سیکیورٹی اور سروسز پلان کے سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی ضیاء الدین اور تمام شعبہ جات کے سربراہوں کے درمیان کئی میٹنگز ہو چکی ہیں تاکہ یوم عرفہ اور عید الاضحی کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین کو مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے پرامن اور باسہولت ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

زائرین کی بہت بڑی تعداد کے پیش نظر روضہ مبارک کی جانب سے سیکیورٹی اور خدماتی منصوبہ میں زائرین کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے بعد اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ زائرین کی نقل و حرکت کو بغیر کسی رکاوٹ اور پیچیدگی کے آسان بنایا جائے اور اس سلسلہ میں تمام شعبوں کی جانب سے تمام تر ممکنہ انسانی اور مادی وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے تاکہ ان بابرکت اور عظیم ایام پر آنے والے زائرین سہولت اور آسانی کے ساتھ پرسکون انداز میں مراسم زیارت کی ادائیگی اور عبادات بجا لاتے ہوئے ان بابرکت ایام کی فضیلتوں، برکتوں اور ثمرات سے فیض یاب ہوسکیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ "سکیورٹی، سروس اور میڈیکل پلان پر عمل درآمد کرنے کے لئے رضاکاروں کی اایک بڑی تعداد بھی روضہ مبارک کے خدام کے شانہ بشانہ زائرین عرفہ و عید الاضحی کو خدمات پیش کر رہی ہے۔"اپنی بات کے اسختتام پر انھوں نے کہا کہ، "روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور کربلا گورنریٹ کے سیکورٹی اور سروسزڈیپارٹمنٹ بھی زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی قائم کئے ہوئے ہیں۔"

قابل ذکر ہے کہ یوم عرفہ اور عید الاضحی کی مبارک مناسبات پر لاکھوں زائرین کرام روضہ مبارک امام حسین اور ابا الفضل عباس علیہم السلام کی زیارت کے لیے آتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: