روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ’’دررُ المطالب و غرر المناقب فی فضائل علی ابن ابی طلاب (ع)‘‘ کے نام سے مزید ایک کتاب شائع ہوئی ہے۔

تحقیق کتاب
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے ذیلی شعبہ لائبریری و دار المخطوطات کے تحقیقی یونٹ نے سید ولی بن نعمت اللہ حسینی رضوی کی تالیف کردہ کتاب (دررُ المطالب و غرر المناقب فی فضائل علی ابن ابی طلاب علیھما السلام) کو تحقیق کے بعد شائع کیا ہے۔
یہ کتاب ایک جلد پر مشتمل ہے اور اس کی تحقیق کے لئے تہران کی لائبریری کتاب خانہ ملی ملک میں موجود نسخہ پر اعتماد کیا گیا ہے اس کتاب میں مؤلف نے شیعہ اور اھل سنت کی کتابوں سے حضرت علی ابن ابی طالب علیھما السلام کے فضائل پر مشتمل تقریباً 288 احادیث کو درج کیا ہے اور اس کے علاوہ اُن بعض قرآنی آیات کو بھی لکھا ہے کہ جو حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کے فضائل پر مشتمل ہیں۔
لائبریری اور دار المخطوطات کے تحقیقی یونٹ نے اب تک علم رجال، حدیث، اخلاق، فقہ اور دوسرے علوم دینیہ میں لکھی گئی دسیوں کتابوں کو علمی قواعد و ضوابط کی روشنی میں تحقیق کر کے شائع ہونے کے لئے تیار کیا ہے۔
یہ بات واضح رہے کہ بعثی و صدامی حکومت کے خاتمے کے بعد جب روضہ مبارک کا ادارہ شرعی ہاتھوں میں آیا تو اس نے ہر میدان میں ترقی کے راستوں کو تیزی سے طے کرنا شروع کر دیا اور جہاں دوسرے شعبوں میں بے انتہاء ترقی کی ہے وہاں روضہ مبارک نے تعلیم و تربیت اور صحیح فکر و ثقافت کے فروغ کے لیے بہت زیادہ کا م کیا ہے مختلف زبانوں میں کتابوں کو شائع کر کے اپنی ذمہ داری کو پھر پور طریقے سے ادا کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: