مرکز تراث جنوب کی طرف سے انقلاب انیس سو بیس میں مرجعیت کے کردار کے عنوان سے علمی نشت کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث جنوب نے ("انقلاب انیس سو بیس میں مرجعیت کا کردار اور عراق کے جنوبی علاقوں میں اس کے اثر" کے عنوان سے) ایک علمی نشت کا انعقاد کیا کہ جس میں ثقافتی ورثہ کے احیاء کے شعبوں میں کام کرنے والے متعدد ماہرین تعلیم، محققین اور سکالرز نے شرکت کی۔

مذکورہ بالا مرکز میں منعقدہ اس نشت سے ذی قار یونیورسٹی کے کالج آف آرکیالوجی کے استاد ڈاکٹر عبد الزہرۃ شہید عجمی نے خطاب کیا اور اس موضوع کے حوالے سیر حاصل گفتگو کی۔
آخر میں حاضرین نے ڈاکٹر عجمی سے سوالات کیے اور معلومات کا تبادلہ کیا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا معارف اسلامی اور انسانی سیکشن ایک عرصے سے اپنے فکری اور ثقافتی منصوبوں کے ذریعے علم و معرفت، تہذیب و تمدن اور تاریخ و ادب کی روشنی کو دنیا تک پہنچا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے اس نے بہت سے مراکز اور ادارے بھی کھول رکھے ہیں جو اپنے اپنے شعبے میں دن رات سرگرم عمل ہیں اور اپنے تمام تر وسائل کو انسانیت اور علم کی خدمت کے لیے وقف کیے ہوئے ہیں ان ہی مراکز اور اداروں میں سے ایک مرکز تراث جنوب بھی ہے کہ جو عراق کے جنوبی کی تاریخ، تراث اور اس سے متعلق تمام امور کو محفوظ کرنے اور دنیا تک پہنچانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: