صرف اپنا نام لکھیں آپ کی نیابت میں عرفہ و عید کے دن مراسم زیارت اور اعمال ادا کر دیئے جائیں گے

جو محبان اہل بیت کورونا کی پیدا کردہ عالمی صورت حال یا کسی بھی دوسری وجہ سے عرفہ اور عید کے ایام میں کربلا نہیں آ سکتے الکفیل انٹر نیشل نیٹ ورک انھیں ان کی نیابت میں مراسم زیارت ادا کروانے کی دعوت دیتا ہے۔

لہذا جو مومنین اپنی نیابت میں یا اپنے کسی عزیز کی نیابت میں زیارت اور اعمال عرفہ و عید کی ادائیگی کے خواہشمند ہیں وہ اس لنک سے استفادہ کر سکتے ہیں:

https://alkafeel.net//zyara/?lang=ur

اس بارے میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا سیکشن کے شعبہ برائے ٹیکنیکل معلومات اور نیٹ ورکس کا کہنا ہے کہ الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے صفحہ نیابت میں زیارت نے مومنین کی طرف سے جن مخصوص زیارات کی ادائيگی کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لے رکھی ہے ان میں عرفہ اور عید کے دن کی جانے والی مخصوص زیارت بھی ہے۔ ہم نے اس مرتبہ اس سیزن کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں کیونکہ موجودہ غیر معمولی حالات کے نتیجے میں عراق کے اندر اور باہر سے زائرین کی ایک بڑی تعداد کربلا میں مراسم زیارت کی ادائیگی کے لیے نہیں آ سکے گی۔

الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے نیابت میں زیارت نامی صفحہ میں نام درج کرنے والوں کی نیابت میں روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندر شبِ عرفہ اور یومِ عرفہ میں مراسم زیارت اور اس دن کے مخصوص اعمال ادا کیے جائیں گے اور دعاء امام الحسين(ع) پڑھی جائے گی۔

پس جن محبانِ اہل بیت(ع) کو موجودہ عالمی حالات، فاصلوں اور دیگر مجبوریوں نے عرفہ اور عید کے اعمال کربلا کے مقدس روضوں میں ادا کرنے اور امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی ضریح کے پاس زیارت پڑھنے سے روک رکھا ہے وہ مومنین اپنی نیابت میں بلا معاوضہ ان عبادتی اعمال کو ادا کروا سکتے ہیں۔

اس کے لیے صرف روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے نیابت میں زیارت نامی سیکشن میں جا کر اپنا نام یا کسی بھی دوسرے مومن کا نام درج کر دیں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اُن تمام افراد کی نیابت میں اعمال عرفہ اور مراسمِ زیارت ادا کریں گے جن کا نام مذکورہ سیکشن میں درج ہو گا۔

آپ ابھی اس لنک کے ذریعے اپنی نیابت اور اپنے عزیزوں کی نیابت میں زیارت اور دیگر اعمال کی ادائیگی کے لیے نام درج کریں:

https://alkafeel.net//zyara/?lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: