روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی آٹو ورکشاپ کے عملہ کی پُر خلوص اور بھر پور کاوشیں۔۔۔۔۔۔

آٹو ورکشاپ کی جانب ایک منظر
حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے علمدار بھائی حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین کی خدمت ایک ایسا عظیم عمل ہے کہ جس کی نظیر نہیں مل سکتی اور اس بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ اپنے تمام وسائل کو زائرین کی خدمت اور انہیں مطلابہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے اس مقصد کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے بہت سے سیکشن اور ہر سیکشن میں بہت سے شعبے کھول رکھے ہیں اور انہی شعبوں میں سے ایک شعبہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی آٹو ورکشاپ بھی ہے۔
یہ شعبہ روضہ مبارک کے مشینری سیکشن کے تابع ہے اس آٹو ورکشاپ کے انچارج جناب فاضل عباس علی کیشوان نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے کو بتایا ہے کہ یہ ورکشاپ متعدد یونٹوں پر مشتمل ہے اور ہر یونٹ کے ذمہ چند مخصوص کاموں کو انجام دینا ہے ان یونٹوں میں سے چند یونٹ درج ذیل ہیں:
گاڑیوں کی مرمت اور ریپئرنگ کا یونٹ۔
گاڑیوں کی سروس اور دھلائی کا یونٹ۔
ڈینٹنگ پینٹنگ کا یونٹ۔
پٹول پمپ کا یونٹ۔
گاڑیوں کے موبل آئل وغیرہ کی تبدیلی کا یونٹ۔
آٹو الیکٹرونک کا یونٹ۔
اداری یونٹ۔
جناب فاضل کیشوان نے بتایا ہے کہ ورکشاپ کے تمام یونٹوں میں افراد کی بھرتی کے لئے ان سے مخصوص ٹیسٹ لئے جاتے ہیں اور ٹیسٹ میں کامیاب ہونے کی صورت میں انہیں مختلف کورس کروانے کے بعد ورکشاپ میں باقاعدہ کام کرنے کے لئے لایا جاتا ہے۔
اس ورکشاپ کی بدولت روضہ مبارک کی تمام گاڑیاں کسی بھی فنی خلل کی صورت میں فوری طور پر دوبارہ کام کرنے کے قابل ہو جاتی ہیں۔
اس بات کا ذکر کرتے چلیں کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے گزشتہ سال ایک بہت بڑی آٹو ورکشاپ کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے نقشے کے مطابق نئی بننے والی ورکشاپ عراق کی سب سے بڑی اور جدید ترین آٹو ورکشاپ شمار ہو گی کہ جو نا صرف مقدس روضوں کے اس سلسلہ میں ضروریات کو پوار کرے گی بلکہ عام لوگوں کے لئے بھی کام کر کے سرمایہ کاری اور آمدن کا بہترین ذریعہ قرار پائے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: