روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں نماز عید الاضحی کا روح پرور اجتماع.....

عید تو ہر جگہ منائی جاتی ہے لیکن جو سرور اور مسرت سید الشھدا امام حسین علیہ السلام کے جوار میں منانے کا ہے وہ کسی اور جگہ میسر نہیں ہو سکتا، مفضل بن عمر سے روایت ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے مجھ سے فرمایا:
’’جب روز قیامت ہو گا تو چار دن اس طرح اللہ کی بارگاہ میں پیش ہونگے جس طرح ایک دلہن کو پیش کیا جاتا ہے اور وہ چار دن عید الفطر، عید الاضحی، جمعۃ المبارک اور عید غدیر ہیں‘‘۔
حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں زائرین کرام جب عید مناتے ہیں تو ان کی خوشی کو الفاظ میں بیان کرنا اور پیش کرنا ناممکن ہے....

آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں نماز عید الاضحی کی ادائیگی کے لیے صبح سویرے ہی مومنین کی بہت بڑی تعداد جمع ہونا شروع ہو گئی اور نماز عید کی ادائیگی کے لیے مومنین کی آمد کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا مومنین کی کثرت کو مد نظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک میں متعدد بار نماز عید پڑھائی گئی کہ جس میں ہر دفعہ ہزاروں مومنین نے شرکت کی۔
اور اسی طرح ما بین الحرمین میں بھی نماز عید کے متعدد اجتماعات ہوئے جن میں مومنین نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں عقیدت و احترام کے ساتھ نماز عید الفطر ادا کی۔
مومنین نے اس موقع پہ پوری دنیا میں امن و امان اور امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق کی دعائیں مانگیں اور خدا سے دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کی فتح و نصرت کی دعائیں کیں۔
الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے فوٹو گرافروں نے نماز عید کے روح پرور اجتماعات کی کچھ تصاویر لی ہیں جنہیں آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: