الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم ایک 70 سالہ شخص جس کے دل کی چاروں شریانوں میں رکاوٹ تھی، کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئی۔
ہسپتال کے ترک کارڈیک سرجن ڈاکٹر یوسف عبدلوف نے کہا کہ "ہم نے ایک 77 سالہ مریض کا کامیاب آپریشن کیا جو سینے میں درد اور سانس لینے میں تکلیف میں مبتلا تھا اور تشخیصی کیتھیٹر رپورٹ کے مطابق اس کے دل کی چار شریانوں میں رکاوٹ تھی۔"
انہوں نے مزید کہا: "زائد العمری کے باوجود یہ آپریشن کامیاب رہا اور دل کو سپورٹنگ مشین سے ہٹانے کے بعد مریض کی نبض چلنا شروع ہوگئی تھی جسکے بعد مریض کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کر دیا گیا تھا اور وہاں دو دن رکھنے کے بعد اسے مزید طبی دیکھ بھالکے لئے ہسپتال کے نجی کمرے میں منتقل کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے الکفیل ہسپتال میں عراق اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ماہر ترین ڈاکٹر خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور انہی کی ماہرانہ کاوشوں کی بدولت اس وقت الکفیل ہسپتال کا شمار عراق اور مشرق وسطی کے جدید ترین ہسپتالوں میں ہوتا ہے۔