مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) میں نئے قالین بچھا دیئے گئے
مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) میں خواتین کے لیے مختص کردہ ہالز میں نئے قالین بچھا دیئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس مقام کے تمام حصوں میں اعلی معیار اور خوبصورت ڈیزائن کے نئے قالینوں کے بچھانے کا کام مکمل ہو گیا ہے۔
مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) اداری انچارج عدنان الضعیف نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے اس بارے میں بتایا ہے کہ اس مقدس مقام میں نئے قالین بچھانے کا کا کام مردوں کے لئے مختص کردہ ہالز میں قالین بچھانے سے شروع کیا گیا اوروہاں قالین بچھانے کے بعد آج خواتین کے دونوں ہالز میں بھی قالین بچھانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت خواتین کے ہالز میں تقریبا چار سو مربع میٹر رقبہ پر مشتمل نئے قالین بچھائے گئے ہیں جبکہ وہاں سے پرانے قالینوں کو روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) قالین واشنگ یونٹ میں بھیج دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ مقام امام مہدی (عجل اللہ فرجہ الشریف) کربلا میں موجود ایک تاریخی جگہ ہے اور اس کے تمام تر انتظامات روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پاس ہیں اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ہی اس مقام کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔