قومی أمير القرّاء پروجیکٹ کے منتظمین اور شرکاء روحانی شعائر کے احیاء کو جاری رکھے ہوئے ہیں اس سلسلہ وہ ہر شب جمعہ دعائے کمیل اور زیارت عاشوراء کی تلاوت کرتے ہیں اور جمعہ کی صبح دعائے ندبہ کی محفل کا انعقاد کرتے ہیں اور امام زمانہ صاحب العصر والزمان عجل الله تعالى فرجه الشريف کے ظہور کی دعا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ منصوبہ 18 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے قرآنی و روحانی پروگراموں کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے علمی کمپلکس برائے قرآن کی طرف سے مسلسل منعقد کیے جا رہے ہیں۔