روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے دماغی تصویروں کی تحلیل کے بارے میں ورکشاپ……

ورکشاپ کا ایک منظر
بروز ہفتہ یکم مارچ 2014ء کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور عراق کی اعلیٰ تعلیم کی وزارت کے تعاون سے دماغی تصویروں کی تحلیل کے بارے میں ورکشاپ کی افتتاحی تقریب امام موسیٰ کاظم علیہ السلام ہال میں منعقد ہوئی یہ ورکشاپ دس دن تک جاری رہے گی اور اس میں امریکہ میں قائم اوکلینڈ یونیورسٹی میں تدریسی خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹر شامل ھادی محسن بھی اس سلسلہ میں روزانہ لیکچر دیں گے۔
اس ورکشاپ میں عراق کی اعلیٰ تعلیم کی وزارت سے منسلک افراد کے علاوہ کربلا یونیورسٹی کے چانسلر اور دوسری نامور شخصیات نے شرکت کر رہی ہیں۔
ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری جناب بشیر محمد جاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے اس ورکشاپ اور اسی طرح کی دوسری مخصوص موضوعات پر ورکشاپز کے انعقاد کا مقصد دنیا بھر کی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں میں ہونے والی علمی ترقی اور سائنسی انکشافات کو عراق میں منتقل کرنا ہے اور اسے مختلف شعبوں میں عملی طور پر استعمال کر کے ترقی کی منازل کو طے کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: