ما بین الحرمین میں دسیوں غدیری بینرز آویزاں کیے گئے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ما بین الحرمین سیکشن نے عید غدیر کی تیاریوں کے ضمن میں پورے ما بین الحرمین میں دسیوں غدیری بینرز آویزاں کیے ہیں کہ جو اس دن کی مبارک باد دے رہے کہ جس دن امیر المومنین حضرت علی(ع) کو اللہ کے رسول کا جانشین اور مسلمانوں کا خلیفہ بنایا گیا اور اس کے ذریعے اتمام نعمت اور اکمال دین کا اعلان کیا گیا۔

مذکورہ بالا سکشن کے سربراہ سید نافع الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ ما بین الحرمین کی تزیین وآرائش اس لائحہ عمل کا حصہ ہے کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اس پرمسرت مناسبت کو منانے اور اس پر روشنی ڈالنے کے لیے طے کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پیلے اور سبز رنگ کے استعمال سے تیار کیے گئے 76بینرز کو ما بین الحرمین میں لگایا گیا ہے اور ان بینرز پر مکتوب عبارات کے ذریعے رسول اکرم(ع)، آئمہ اطہار(ع) اور تمام مومنین کو مبارک باد پیش کی گئی ہے اور اس مناسبت کے حوالے سے احادیث واقوال لکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اٹھارہ ذی الحجہ عید غدیر کا دن ہے اور یہ عید خدا تعالیٰ اور آل محمد(ص) کی عظیم ترین عیدوں میں سے ہے، ہر پیغمبر نے اس دن عید منائی اور ہر نبی اس دن کی شان و عظمت کا قائل رہا ہے۔

آسمان میں اس عید کا نام "یوم العہد المعہود" ہے اور زمین میں اس کا نام "المیثاق المأخوذ و الجمع المشہود" ہے۔

ایک روایت کے مطابق امام جعفر صادق علیہ السلام سے پوچھا گیا کہ "جمعہ، عید الفطر اور عید قربان" کے علاوہ بھی مسلمانوں کے لیے کوئی عید ہے؟
تو امام(ع) نے فرمایا: ہاں ان کے علاوہ بھی ایک عید ہے اور وہ بڑی عزت و شرف کی حامل ہے۔
راوی نے عرض کی: وہ کونسی عید ہے؟
امام(ع) نے فرمایا: یہ عید اس دن منائی جاتی ہے کہ جس میں حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب(ع) کا تعارف اپنے خلیفہ کے طور پر کرایا، آنحضرت(ص) نے فرمایا: جس کا میں مولا ہوں علی بھی اس کے مولا ہے اور یہ اٹھارویں ذی الحجہ کا دن اور روز عید غدیر ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: