القمر کلچرل سنٹر کی طرف سے امام مہدی(ع) کے بارے میں کتاب بینی کا مقابلہ اور جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت سیشن کے ذیلی فورم القمر کلچرل سنٹر نے امام مہدی(ع) کے بارے میں کتاب بینی کے مقابلے کے پہلے ایڈیشن کے اختتام کا اعلان کر دیا ہے کہ جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

مرکز کے انچارج شیخ حارث الداحی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ یہ مقابلہ محترم سید محمد باقر سیستانی کی کتاب (منهج البحث والتحرّي في شأن الإمام المهديّ -عجّل الله فرجه-) کے بارے میں تھا۔ یہ مقابلہ چار ماہ تک جاری رہا اور اس دوران مذکورہ بالا کتاب سے استفادہ کردہ دسیوں مقالات ہمیں موصول ہوئے کہ جنھیں ہمارے ماہرین کی کمیٹی نے پڑھا اور 52مقالوں کو مقابلے کے قواعد وضوابط اور شرائط کے مطابق قرار دیا اور ان میں سے بھی 28مقالوں کو بہترین قرار دیا۔
اور ان 28میں سے پہلی پوزیشنیں لینے والے افراد درج ذیل ہیں:

- مصطفى حسام منعم.

-عادل جبار أسود شندل.

- هند كامل خضير.

- عباس اسماعيل سيلان.

- محمد جاسم الغراوي.

- ناظم شعيوط حنش.

- أسماء سلمان جميل.

- آمال حسين عبيد.

- محمد خالد المحمدي.

- محمد كاظم كتوب.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: