الکفیل نیٹ ورک کے ذریعے اپنی نیابت میں عید غدیر کے دن امام علی(ع) کی ضریح مبارک کے پاس زیارت پڑھوائیں، مبارکباد پیش کریں اور تجدیدِ بیعت کریں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ سادۃ الخدم نے اعلان کیا ہے کہ شعبہ کے ارکان عید غدیر کے دن مومنین کی نیابت میں حضرت علی(ع) کی ضریح مبارک کے پاس زیارت پڑھیں گے اور تجدید بیعت کے مراسم ادا کریں گے، پس جو مومنین روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی رسمی ویب سائٹ (الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک) کے صفحہ ’’نیابت میں زیارت‘‘ میں اپنا نام درج کریں گے شعبہ سادۃ الخدم عید غدیر کے دن ان کی کی نیابت میں زیارت ادا کریں گے اور مولا کو مبارک باد پیش کریں گے۔

اس بارے میں مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ سید ہاشم شامی نے کہا ہے کہ ہمارے شعبہ کے ارکان ان تمام محبانِ اہل بیت(ع) کی نیابت میں زیارت عید غدیر کے مراسم ادا کریں گے جو موجودہ عالمی حالات، فاصلوں اور دیگر مجبوریوں کی وجہ سے نجف اشرف آ کر امام علی بن ابو طالب(ع) کی زیارت نہیں کر سکتے۔

آپ ابھی یہاں کلک کریں اور عید غدیر کے دن اپنی نیابت اور اپنے عزیزوں کی نیابت میں حضرت علی(ع) کی زیارت اور دیگر اعمال یوم غدیر پڑھوانے کے لیے نام درج کریں۔

واضح رہے کہ الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے صفحہ ’’نیابت میں زیارت‘‘ نے مومنین کی طرف سے جن مخصوص زیارات کی ادائيگی کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لے رکھی ہے ان میں عید غدیر کے دن کی جانے والی مخصوص زیارت بھی ہے۔ ہم نے اس مرتبہ اس سیزن کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں کیونکہ موجودہ غیر معمولی حالات کے نتیجے میں عراق کے اندر اور باہر سے زائرین کی ایک بڑی تعداد نجف اشرف میں مراسم زیارت کی ادائیگی کے لیے نہیں آ سکے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: