روضہ مبارک عباس (علیہ السلام) میں غدیری علم کی پرچم کشائی

روضہ مبارک عباس (علیہ السلام) کے صحن میں عید غدیر کی شب غدیری علم کی پرچم کشائی کی پر وقار تقریب مغعقد ہوئی کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین، مجلس ادارہ کے اراکین، مختلف سیکشنوں کے سربراہان، حرم کے خدام اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز شعبہ سادۃ الخدم سے منسلک سید بدری مامیثہ نے تلاوت قرآن کریم سے کیا، اس کے بعد ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے معاون الحاج علی الصفار نے حاضرین سے خطاب کیا اور اس مناسبت کی عظمت کے بارے میں گفتگو کی جس میں حضرت علی(علیہ السلام) کی ولایت کے اعلان سے دین کے اکمال اور نعمات کے اتمام کا اعلان کیا گیا۔ انھوں نے عید غدیر کی مناسبت سے منظوم نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔

اس کے بعد سیکرٹری جنرل سٹیج پر تشریف لائے اور پرجوش غدیری نعروں کے درمیان غدیری پرچم کشائی کے مراسم ادا کیے۔
واضح رہے حديث نبوی (صلّى الله عليه وآله وسلّم): "مَنْ كنتُ مولاه فهذا عليٌّ مولاه" کے حامل پرچم بلند کرنا روضہ مبارک میں غدیری تقریبات کا باقاعدہ آغاز شمار ہوتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: