الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے منعقد کردہ اسکاؤٹ کیمپ (بنات العقیدہ) بارہویں ایڈیشن کی سرگرمیاں اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے ہفتہ کی شام کو (بنات العقیدہ) کے عنوان سے منعقدہ گرلز اسکاؤٹ کیمپ کے بارہویں ایڈیشن کی سرگرمیاں اختتام پذیر ہوئیں، جس میں المثنی یونیورسٹی اور العمید یونیورسٹی کی 100 طالبات نے شرکت کی۔
الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی انچارج محترمہ بشری کنانی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "اس کیمپ کا قیام (دورة رياحين العميد) کے ضمن میں موسم گرما کی تعطیلات کو ثمر آور اور مفید بنانے لئے تھا تاکہ یونیورسٹی کی طالبات میں اپنی ثقافت کے فروغ اور انہیں معاشرے کا موثر اور متحرک حصہ بنانے کے لئے کردار ادا کیا جا سکے۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہم نے ان طالبات کے لیے ایک مربوط پروگرام تیار کیا تھا، جس میں مختلف قسم کی ثقافتی، خاندانی اور روحانی سرگرمیاں، زیارت مقدسہ، سائنسی و فکری ورکشاپس اور نظریاتی، مذہبی اور اخلاقی لیکچرز، مقابلے اور کھیلوں کے پروگرام، قرآنی سیشن، ایک ڈائیلاگ سیشن اور فنی سرگرمیاں شامل تھیں۔"

العمید یونیورسٹی کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر آسیہ علی حمزہ نے اس پروگرام کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے طالبات کو مختلف موضوعات پر مفید معلومات فراہم کیں جو ان کی علمی، فکری اور عمومی ثقافت میں اضافہ کا باعث بنیں اور یہ بلاشبہ شرکاء کے عمومی رویے میں مثبت انداز میں ظاہر ہوں گی۔
اس موقع پر المثنی یونیورسٹی کی کوآرڈینیٹر مسز میثاق عجمی غفیل نے مزید کہا، "روضہ مبارک حضرت العباس (ع) اور اس کے مراکز کی جانب سے یونیورسٹی کی طالبات کے لئے اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد کوئی نئی بات نہیں ہے۔ طالبات نے علمی اور چقافتی حوالے سے بہت کچھ سیکھا اور اس کیمپ کے دوران منعقد کئے جانے والے تفریحی پیراگراف اور مقابلے طالبات کے لیے پرکشش عنصر بنے۔
نھوں نے مزید کہا، "اس کیمپ کی اختتامی تقریب شام تک جاری رہی۔تقریب کے اختتام پر اس کیمپ کے شرکاء، منتظمین اور پروفیسز اور ٹرینرز کو بھی اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے کیمپ کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا۔"
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ کیمپ الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی اہم سرگرمیوں میں سے ایک ہے، اور اس کا مقصد یونیورسٹی کی طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور ان کی سائنسی، ذاتی اور سماجی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انھیں ثقافتی اور مذہبی اقادار سے روشناس کروانا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: