کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عید غدیر کی پرمسرت مناسبت پر زائرین میں (14000) سے زائد متبرک تحائف، پھول اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عید غدیر کی پرمسرت مناسبت پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں آنے والے زائرین میں (14000) سے زائد متبرک تحائف، پھول اور مٹھائیاں تقسیم کی ہیں اور مخصوص کربلائی انداز میں انھیں اس عظیم ترین مناسبت پر مبارکباد پیش کی ہے۔
روضہ مبارک کے صحن کی دیکھ بھال پر مامور شعبہ کے انچارج سيّد خليل هنون نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، " عید الغدیر عظیم ترین مناسبات میں سے ایک ہے اور اس دن خدا نے دن اسلام کو مکمل کیا اور امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کو خلیفہ اور معتمد مقرر کر کے مومنین پر اپنی نعمت پوری کر دی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ علیہ السلام کو امامت کا عظیم ترین منصب عطا فرمایا۔ ہمارے شعبے کی جانب سے اس عظیم دن کو منانے کی تیاریاں بھرپور طریقے سے کی گئی تھیں."

انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک کے جنرل سیکرٹریٹ اور اس کی مرکزی تقریبات کمیٹی کی ہدایت پر ہمارے شعبہ سے وابستہ عملے نے زائرین اور مہمانوں کو مبارکباد پیش کرنے کے لئے 14 ہزارسے زائد بابرکت تحائف تیار کیے تھے، جن میں حرم مبارک کا عطر، قدرتی اور مصنوعی پھول، ٹافیاں، تہنیتی کارڈز اور مٹھائیاں سرفہرست ہیں یہ سب تحائف عید غدیر کے دن زائرین اورمہمانوں میں تقسیم کیے گئے۔


انھوں نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے اس بابرکت دن کو منانے کے لیے بہت سی تقریبات کا انعقاد جاری ہے جن کا سلسلہ کئی دنوں تک جاری رہے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: