شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے عید غدیر کی پر مسرت مناسبت پر کعبلا گورنریٹ میں متعدد تقریبات کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے عید غدیر کی پر مسرت اور بابرکت مناسبت کومنانے کے لیے تقریبات اور تعلیمی، آگاہی اور رہنمائی سرگرمیوں پر مشتمل ایک پروگرام ترتیب دیا گیا تھا۔

مذکورہ بالا شعبے کی سربراہ محترمہ تغرید التمیمی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "عید غدیر دین اسلام کی تکمیل، الٰہی نعمتوں کے اتمام اور حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولایت و امامت کے اعلان کا دن ہے۔ ہر سال کی طرح اس بابرکت دن کو یادگار بنانے اوراس عہد کی تجدید کے لیے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے متعدد تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ "شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے کربلا مقدسہ کے متعدد علاقوں میں عید غدیر کی مناسبت سے مختلف سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

- شعبہ خطابت برائے خواتین کے مرکزی دفتر میں جشن غدیر کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز قرآن کریم کی مبارک آیات کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد فیملی کلچر سینٹرکی جانب سے (وقت کا انتظام کیسے کریں) کے عنوان سے ایک لیکچردیا گیا۔ شعر وشاعری کا مقابلہ ، تقسیم انعامات وتحائف، الغدیر کے عنوان سے ایک ڈاکیومنٹری فلم اور منقبت اور مدح خوانی بھی اس جشن کی اہم سرگرمیاں تھیں۔

- مركز الصدّيقة الطاهرة (سلام اللہ علیہا) کی جانب سے منعقد ہونے والے جشن غدیر میں شرکت۔

- الصدّيقة الطاهرة (سلام اللہ علیہا) میڈیکل آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جشن میں شرکت۔

- کربلا گورنریٹ کے مختلف علاقوں میں متعدد رسمی اجتماعات و تقریبات کا انعقاد، جن میں شامل ہیں: (حيّ الحر میں حسينيّة الزهراء قرب مدينة سيّد الأوصياء، الحر میں حسينيّة الشفاعة الفاطميّة اور حسينيّة بيت الحسين(عليه السلام)، الرجبیہ کے علاقے میں حسینیہ البو وانان ، حيّ الرشيدة ا میں حسينيّة فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا، حيّ انتفاضہ میں حسينيّة الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام)، حيّ الحفیظ میں حسينيّة المرعشي، الجرية میں مضيف حجي هلال والشهيد هاني، الدخانيّة الوسطى اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سرداب الإمام موسى الكاظم(عليه السلام) میں منعقد ہونے والے جشن میں شرکت۔

انھوں نے کہا کہ ان تمام تقریبات میں خواتین کی بہت بڑی تعداد نے جوش و خروش سے شرکت کی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: