الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشنکی جانب سےعید غدیر کی پر مسرت اور بابرکت مناسبت پر تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے چلڈرن اینڈ یوتھ ڈویژن سے منسلک الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نےعید غدیر کی پر مسرت اور بابرکت مناسبت پر کئی تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا تاکہ اس دن کی عظمت اور فضیلت پر روشنی ڈالی جا سکے۔
ڈویژن کے انچارج جناب حسنین فاروق نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ان تقاریب کا انعقاد اس عظیم مناسبت کے احیاء کے لیے کے روضہ مبارک کے مرتب کردہ پلان کا حصہ ہیں جن کا مقصد اپنے عظیم اصولوں اور ثقافتی اقدار کو نوجوانوں کے دلوں میں راسخ کرنا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اس بابرکت دن جو سرگرمیاں منعقد کی گئی تھیں، ان میں سے اہم ترین یہ ہیں:

- مابین الحرمین زائرینِ غدیر کو خدمات اور مبارک باد پیش کرنے کے لئے اسکاؤٹس کے فیلڈ ٹور کا انعقاد، جس میں زائرین کا استقبال کرنا انھیں تحائف پیش کرنا اور اس موقع پر مبارکباد پیش کرنا شامل ہیں، اس کے علاوہ بچوں اور نوجوانوں سے اس عظیم مناسبت کے حوالے سے سوال پوچھنا اور صحیح جوابات دینے والوں کو انعامات دینا، تاکہ اس دن کے حوالے سے بچوں کی معلومات کو بہتر بنایا جا سکے۔

- کربلا گورنریٹ کے متعدد علاقوں میں عید غدیر کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد۔

- قمر بنی ہاشم ابا الفضل العباس علیہ السلام کے صحن مبارک میں علم غدیر کی پرچم کشائی کی تقریب میں الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی شرکت۔

- کربلا مقدسہ کے علاقے الحر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ حسین مناہی اس عظیم مناسبت کے حوالے سے ایک لیکچردیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: