الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم ایک نوجوان کے چہرے کے متعدد فریکچرز کو فکس کرنے میں کامیاب

الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم ایک نوجوان کے چہرے کے متعدد فریکچرز کو فکس کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ یہ نوجوان ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چہرے کے متعدد فریکچرز کا شکار ہوا تھا۔

ہسپتال میں میکسیلوفشیل سرجری کے ماہر ڈاکٹر معمر الاراجی نے کہا، "ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شدید زخمی نوجوان ہسپتال لایا گیا تھا، اس نوجوان کے چہرے میں متعدد فریکچرز ہوئے تھے اور وہ ہوش و حواس میں نہیں تھا."

انہوں نے مزید کہا، "دو ہفتوں تک مسلسل طبی نگہداشت اور علاج کے بعد نوجوان ہوش میں آیا۔ ہم نے اسے بچانے کے لیے ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا، لہٰذا جب ہمیں ایکسرے ٹیسٹ کے ذریعے معلوم ہوا کہ اس کے گال، اوپری اور نچلے جبڑوں اور ناک میں فریکچر تھے ہم نے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کیا۔"

انھوں نے مزید کہا کہ "نوجوان کی حالت اب بہتر ہے اور اسے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا، تاکہ علاج جاری رکھا جا سکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: