قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کی طرف سے 13ہزار طلاب کی محفل تخرج کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ (نجف اشرف برانچ) نے بروز بدھ موسم گرما کے قرآنی کورسز کی اختتامی تقریب کا انعقاد مسجد کوفہ میں کیا کہ جس میں ان کورسز سے استفادہ کرنے والے طلاب کی بڑی تعداد کے علاوہ روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے رکن سید لیث موسوی اور دیگر افیشلز نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے علمی کمپلیکس برائے قرآن کے نجف اشرف میں قائم ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے نجف گورنریٹ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران بچوں اور ٹین ایجرز کے لیے پنتالیس روزہ قرآنی ودینی کورسز کا اہتمام کیا گیا کہ جس میں 13ہزار سے زیادہ طلاب نے شرکت کی ان کورسز کے اختتام پر مسجد کوفہ کے مسلم بن عقیل(ع) صحن میں ایک مرکزی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد علمی کمپلیکس برائے قرآن کریم کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق العلی نے حاضرین سے خطاب کیا جس میں انہوں نے قرآنی علوم کی ضرورت اور بچوں کے لیے ایسے کورسز کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی۔

انھوں نے بتایا کہ ان گرمیوں میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے پورے عراق میں دینی وقرآنی کورسز میں بیالیس ہزار سے زیادہ طلاب نے شرکت کی اور اپنے دل ودماغ کو قرآن واہل بیت(ع) کی تعلیمات سے منور کیا۔

اس کے بعد انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر سید مھند المیالی نے اپنی تقریر میں نوجوانوں کو مذہب کے اصول و فروع اور حقیقی اسلامی تعلیمات کی صحیح بنیادیں سکھانے کے لیے ان کورسز کی اہمیت پر زور دیا اور عصری خطرات، چیلنجوں اور ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے رویوں پر اثر انداز ہونے کے بارے میں گفتگو کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: