روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کی روضہ مبارک امام علی(ع) کے سیکرٹری جنرل کو عید غدیر کی مبارک باد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ایک اعلی سطحی وفد نے آج روضہ مبارک امام علی(ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور مراسم زيارت کے بعد روضہ مبارک امام علی(ع) کے سیکرٹری جنرل سید عیسیٰ خراسان کو عید غدیر کی مبارک باد پیش کی۔

روضہ مبارک کے دار الضیافہ میں سید عیسی خرسان نے دیگر افیشلز کے ہمراہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعلقات عامہ سیکشن کے اسٹنٹ ڈاریکٹر سید محمد جلوخان موسوی کی سربراہی میں آئے ہوئے وفد کا استقبال کیا اور وفد سے اس پرمسرت مناسبت پہ مبارک باد وصول کی۔

اس ملاقات کے دوران کئی دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام مقدس روضوں کے درمیان تعاون اور رابطہ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: