افریقی کمیونٹی کا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر سرپرستی عید غدیر کا احیاء

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے نجف اشرف میں قائم افریقن سٹیڈیز سنٹر کی طرف سے بروز جمعرات 21 ذي الحجّة 1443هـ (21 جولائی 2022ء) کو عید غدیر کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں افریقہ سے تعلق رکھنے والے دینی طلاب کی بڑی تعداد اور مقدس روضوں اور یونیورسٹیوں کے وفود نے شرکت کی۔

مذکورہ بالا مرکز کے ڈاریکٹر شیخ ستار الشمری نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس محفل کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے اور غدیری عید کا مکمل ماحول بنایا گیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ امام مرتضی(ع) کمپلکس کے شیخ انصاری ہال میں منعقد ہونے والی اس غدیری محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید، شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور روضہ مبارک کے ترانہ سے ہوا۔

جس کے بعد مرکز کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ جمال عبد اللہ اور افریقی طلاب کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ بشیر ثانی نے حاضرین سے خطاب کیا اور اس دینی مناسبت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس کے علاوہ تقریب میں افریقی طلاب کے ایک گروپ، قاسم الجبوري، ماهر الشبلي اور سعيد عبد الله نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: