روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ مرکز برائے تحقیق ومطالعہ کی جانب سے دیالہ گورنریٹ میں یوم غدیر کے حوالے سے ایک جشن کا انعقاد کیا گیا یہ جشن هيأة شباب مضيف الإمام الحسين(عليه السلام) کے تعاون سےمنعقد کیا گیا تھا۔
مرکز برائے تحقیق ومطالعہ کے ڈائریکٹر سید حسن الجوادی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، " یہ دو روزہ جشن ان تقریبات اور پروگراموں میں سے ایک ہے جو مرکز کی جانب سے یوم غدیر کے موقع پر دیالہ سمیت ملک کے متعدد گورنریٹس میں منعقد کئے گئے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "اس جشن کے پہلے دن کی اہم سرگرمیوں میں دو لیکچرز شامل تھے۔ پہلا لیکچر شیخ حسین مناحي نے دیا تھا جبکہ دوسرا لیکچر جو مجھے پیش کرنے کا شرف حاصل ہوا، اس کا عنوان تھا (غدیری نقطہ نظر میں ذمہ داری)۔
انہوں نے مزید کہا کہ "جشن کےدوسرے دن کی اہم سرگرمیوں میں شیخ عاقل عبد الحر النصروی کی جانب سے امام علی علیہ السلام کی محبت پر ایک خوبصورت شاعرانہ نظم(من الألف إلى الياء) پیش کی گئی ۔اس کے علاوہ شیخ احمد عبد الواحد الشویلی نے سیرت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام پر ایک لیکچر دیا۔
انہوں نے مزید کہا، "جشن کی ایک اور اہم سرگرمی ڈائیلاگ سیشن کا انعقاد تھا ۔ اس سیشن کے دوران میں نے اور شیخ حسین مناحي نے یوم غدیر سے متعلق حاضرین سے (30) سے زیادہ فکری، نظریاتی اور فقہی سوالات پیش کیے۔ جشن کے اختتام پر ھاضرین اور شرکاء کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے متبرک تحائف پیش کئے گئے۔