فوٹوگرافی کے بین الاقوامی مقابلے (35 AWARDS) میں (174) ممالک کے (124.827) فوٹوگرافروں میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فوٹوگرافر کی پہلی پوزیشن

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے فوٹوگرافرسامر خلیل ابراہیم الحسینی نے فوٹوگرافی کے بین الاقوامی مقابلے (35 AWARDS) کے ساتویں ایڈیشن کی بلیک اینڈ وائٹ کیٹگری میں دنیا کی بہترین (100) تصویروں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، اس مقابلے میں عراق سمیت (174) ممالک کے (124.827) فوٹوگرافروں نے حصہ لیا تھا۔

سمر خلیل ابراہیم الحسینی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "میں نے جس کیٹگری میں حصہ لیا تھا اس کا عنوان تھا (دکھ بھری عورت)، اور میرا یہ کام ان شاٹس میں سے ایک ہے جسے میرے کیمرے نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں محفوظ کیا تھا اور خدا کے فضل و کروم اور ابوالفضل العباس علیہ السلام کی برکات سے میں نے مختلف ممالک سے (470) ہزار فوٹو گرافک شاٹسکو پیچھے چھوڑ کر یہ درجہ حاصل کیا۔"

اور اس نےمزید بتایا کہ "اس مقابلے کا فیصلہ (50) بین الاقوامی ججز نے کیا تھا، اور تمام حصہ لینے والی تصاویر کو کمیٹی نے پہلے مرحلے کے طور پر جانچا تھا، اور جیتنے والی تصاویر کو عوامی ووٹ کے ذریعے دوسرے مرحلے کے لئے منتخب کیا تھا ہے۔ جس کے بعد آخری مرحلے میں بہترین تصاویر کا انتخاب اور فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا گیا جس کے نتیجے میں مجھے اس مقابلے کا فاتح منتخب کیا گیا۔"

قابل ذکر ہے کہ سامر الحسینی اسسے پہلے بھی متعدد مقامی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کر چکے ہیں اور اپنے شاندار کام کی بدولت کئی ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: