قرآن انسٹی ٹیوٹ (نجف اشرف برانچ) کی جانب سے میسان گورنریٹ میں گرمائی قرآنی کورسز کی اختتامی تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ (نجف اشرف برانچ) کی جانب سے میسان گورنریٹ میں گرمائی قرآنی کورسز کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کورسز سے فارغ التحصیل ہونے 1500 طلباء نے شرکت کی۔


اعلی مذہبی قیادت کے علاقائی نمائندے شيخ قصي الكميتي نے اختتامی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا، "یہ کورسز نوجوانوں کے دل و دماغ میں حقیقی ایمان کو مستحکم کرنے میں بہت اہمیت کے حامل تھے۔"

انہوں نے مزید کہا، "آج جب ہم ان قرآنی کورسز کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کر رہے ہیں، ہم ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان کورسز کی کامیابی میں تعاون کیا، خاص طور پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ (نجف اشرف برانچ، طلبا، والدین اور پروفیسرز کا جنہوں نے پینتالیس دنوں کے دوران طلباء کو ان کی عمروں کے مطابق واضح، آسان طریقوں سے مذہب کے اصول و فروع اور حقیقی اسلامی تعلیمات کی صحیح بنیادیں سکھانے کے لیے کام کیا۔

انہوں نے ان کورسز کی اہمیت پر اور عصری خطرات، چیلنجوں اور ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے رویوں پر اثر انداز ہونے کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
اس موقع پرانسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جناب محناد المیالی نے تقریب کے دوران ایک تقریر میں مزید کہا کہ "ہمارے لئے یہ کورسز طلباء اور والدین کے ساتھ رابطے کا ذریعہ تھے، اور ہم ان کورسز کے ذریعے سے بچوں اور نوعمر لڑکوں اور لڑکیوں کو مسجد کے ساتھ جوڑنے اور انہیں ان کے مذہب کے بارے میں بنیادی تعلیمات سکھانے میں کامیاب رہے۔"

انہوں نے کہا، "آج موسم گرما کے قرآنی کورسز کی اختتامی تقریب میسان گورنری میں، اگلے پیر کو واسط گورنریٹ میں اور بدھ کو گورنری دیوانیہ میں منعقد کی جائے گی، لیکن یہ بات ختم نہیں ہوئی۔ ہمارے پاس قرآنی پروگرام ہیں۔ ہر عمر کے لیے، ایک قرآنی بنیاد بنانا جو معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرے۔"

واضح رہے کہ ان گرمیوں میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے پورے عراق میں دینی وقرآنی کورسز میں بیالیس ہزار سے زیادہ طلاب نے شرکت کی اور اپنے دل ودماغ کو قرآن واہل بیت(ع) کی تعلیمات سے منور کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: